واشنگٹن —
چین کے بہت سے طالب علم امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔حالیہ برسوں میں اِن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ دو برسوں میں امریکی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ چینی طالب علموں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ رجحان چین کےمتوسط طبقے میں زیادہ پایا جاتا ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجلس میں چینی طالب علموں کی سب سے زیادہ آبادی رہتی ہے جِن کی کُل آبادی 4000 ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی طالب علموں نے گزشتہ برس لاس انجلس کی معیشت میں 100 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا اور ملک بھر میں 4.5بلین ڈالرز کا اضافہ کیا جِس کی ایک وجہ اقتصادی نمو ہے۔
وڈیو رپورٹ کے لیے نیچے کلک کیجئیے: