یمن کے جنوبی شہر زنجبار میں منگل کو سکیورٹی فورسز اور اسلامی عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ جھڑپ سینکڑوں جنگجوؤں کے زنجبار پر قبضے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔
یمن کے صدر علی عبدالله صالح پر اس دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کہ وہ خلیج تعاون کی تنظیم (جی سی سی) کے تجویز کردہ امن معاہدے کو تسلیم کر لیں جس سے ان کا 33 سالہ اقتدار ختم ہو جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے پیر کو واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ”اقتدار کی فوری منتقلی یمنی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔“