یمن: فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک

یمن: فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک

جنوبی یمن میں قبائلی سرداروں کا کہنا ہے کہ ایک فضائی حملے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں القاعدہ کے کئی مقامی راہنما بھی شامل ہیں۔

قبائلی سرداروں نے منگل کے روز کہا کہ تعیز سے تقریباً 200 کلومیٹر مشرق میں ابین صوبے کے قصبے لودار میں رات بھر فضائی حملے جاری رہے۔

القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند جنوبی یمن کے کئی حصوں پر قبضہ کرنے کے لیے لڑائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ فضائی حملہ کس نے کیا تھا ، لیکن اس سے قبل اس طرح کے حملے امریکہ کرتا رہاہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں ایک امریکی ڈورن حملے میں امریکی نژاد عسکریت پسند راہنما انورالعولقی ، جسے القاعدہ کی ایک اہم شخصت تصور کیا جاتاتھا، ہلاک ہوگیاتھا۔