سنسکرت سے ہندی، ہندی سے اردو
آج کل فلم اواتار کے بڑے چرچے ہیں۔ اگرچہ یہ فلم انگریزی میں ہے اور ہالی وڈ کی تخلیق ہے مگر اس کا نام سنسکرت ہے۔
ہم اس لفظ کواوتار کے طور پر جانتے ہیں۔ یہ لفظ سنسکرت سے آیا ہے اوروہاں تھا اواترانا یعنی نیچے اترنا۔ ہو سکتا ہے خود فعل اترنا اسی کی ایک شکل ہو۔ لیکن اواترانا کا مطلب ہے کسی آسمانی ذات کا انسان کے بھیس میں زمین پر آنا۔
ہندو دیومالا کے مطابق جب کوئی دیوتا انسان کے روپ میں دنیا میں آتا ہے تو اسے اس دیوتا کا اوتار کہتے ہیں۔ لیکن انگریزی محاورے میں کسی بھی غیر مرئی شے کی تجسیم کو اوتار کہا جا سکتا ہے۔ البتہ اس کا تلفظ وہ اواتار ادا کرتے ہیں۔