پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں کرکٹ پنڈت جو بات یقین سے کہتے ہیں وہ ہے اس ٹیم کی ’غیر یقینی‘ کارکردگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کس میچ میں کیسا پرفارم کر جائے اس بارے میں ہر کوئی پیش گوئی کرتے ہوئے ہچکچاتا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح نے یہ بات ایک مرتبہ پھر سچ ثابت کر دی ہے۔
ویسٹ انڈیزکے خلاف کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ فیورٹ انگلینڈ کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور میچ جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم پر جہاں ہر طرف سے تعریفوں کی برسات ہو رہی ہے وہیں پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
ان میں ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کرکٹ کپتان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زبردست کم بیک کرتے ہوئے پاکستان نے پھر بتا دیا کہ اس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔
Congratulations to Team Pakistan on bouncing back the way they did and being as unpredictable like it always is !!! @cricketworldcup got more interesting than it already was 😏😀
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 3, 2019
پاکستان کے وننگ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اہم حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولر اور اس وقت کے کمنٹیٹر وسیم اکرم کی آسٹریلیوی بیگم شینیرا اکرم نے پرجوش ٹوئٹ میں کہا 'کم آن پاکستان اسے گھر لے آؤ۔
COME ON PAKISTAN!!! Bring it home 🇵🇰🇵🇰🇵🇰💪🏼💪🏼💪🏼 #CWC2019 #ENGvPAK
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 3, 2019
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ میں کہا برطانوی کلچر امتزاج ہے اور یہی چیز ہے جشن منانے والی۔ آگے بڑھو انگلینڈ، پاکستان زندہ باد۔
England v Pakistan match today. #CricketWorldCup Pleased to see The Tebbit Test described here as “an outdated relic.”“British culture is & always has been a blend of influences. That’s something to be celebrated.” Go England! Pakistan zindabad! 🏏 https://t.co/SHQpXWlrZ4
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 3, 2019