مالم جبہ کے برف پوش پہاڑ پر اسپورٹس فيسٹیول

اسپورٹس فیسٹیول میں اسکیئنگ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی شامل ہیں۔

اسکیئنگ کے مقابلوں میں ہر عمر کے افراد نے اپنے جوہر دکھائے۔

اسکیئنگ کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔

متعدد کم عمر بچے بھی اسکیئنگ کرتے نظر آ رہے تھے۔

محکمہ سياحت کے مطابق فيسٹيول کے انعقاد کا مقصد سير و سياحت کو فروغ دينے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے۔

شدت پسندوں نے 2008 ميں مالم جبہ ميں نہ صرف پی ٹی ڈی سی ہوٹل کو نذر آتش کر ديا تھا بلکہ چیئر لفٹ کو بھی تباہ کر ديا تھا۔

کئی والدین اپنے بچوں کو بھی فیسٹیول میں اسکیئنگ سکھانے کی کوشش کرتے رہے۔

برف پر اسکیئنگ کرتے بلندی سے نیچے کی طرف تیزی سے آنا نوجوان کے لیے دلچسپ مشغلہ تھا۔

اسکیئنگ کرتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنا اہم فن مانا جاتا ہے۔

جیت کے بعد اس کا جشن بھی منایا گیا۔

کئی لڑکیوں نے بھی بھر پور انداز سے اسکیئنگ کرتے ہوئے فن کا مظاہرہ کیا۔

شرکا کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی۔

اسکیئنگ کرتے نوجوانوں نے پُر خطر کرتب بھی دکھائے۔