ہیرا پھیری تھری سنیما گھروں کی زینت کب بنے گی؟

راجو، شام اور بابو بھیا کے مداح اپنے پسندیدہ کرداروں کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کی معروف کامیڈی فلم کے سیکوئل کا اعلان گزشتہ برس ہوا تھا. البتہ فلم کی شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی۔

حال ہی میں اداکار پاریش راول نے بھارتی اخبار 'ہندوستان ٹائمز' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی آنے والی دو مشہور سیکوئل کے حوالے سے بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ 'ہیرا پھری تھری' آئندہ برس کے اختتام تک سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی آئندہ برس سے ہی کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکار نے 'ویکلم تھری' سے متعلق بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اسی سال کے آخر سے ہو گا۔

'ویلکم تھری' 2024 میں کرسمس کے موقعے پر ریلیز کی جائےگی اور اس فلم میں پاریش راول، اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ ساتھ سنجے دت، ارشد وارثی اور روینا ٹنڈن شامل ہیں۔

SEE ALSO: وہ بلاک بسٹر بالی وڈ فلمیں جن کے سیکوئلز کا شائقین کو انتظار ہے

البتہ 'ہیرا پھیری تھری' کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا آفیشل اعلان نہیں کیا ہے۔

پاریش راول نے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی اخبار 'انڈیا ٹو ڈے' سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹھی کے ساتھ سیٹ پر وہ آج بھی ایسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے۔

انہوں نے دونوں اداکاروں کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ 'ہیرا پھیری' 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، پاریش روال، سنیل شیٹھی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بعد ازاں 2006 میں اس کا دوسرا حصہ 'پھر ہیرا پھیری' ریلیز ہوا۔

’پھیر ہیرا پھیری‘ میں پرانی کاسٹ کے ساتھ بپاشا باسو، راجپال یادو سمیت دیگر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔