ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن ٹیمز کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی20 میچ مہمان ٹیم نے 71 رنز سے جیت لیا ہے۔
جمعرات کی صبح کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں ہونے والے میچ میں ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے۔
دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
دیندرا ڈوٹن نے 90 اور نیشن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑی آخر تک آؤٹ نہیں ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواباً پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف نواسی رنز اسکور کیے۔ پوری ٹیم مقررہ اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور دو اوورز پہلے ہی میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
پاکستان کی طرف سے کپتان بسمہ معروف نے 38 اور جویریہ خان نے 19 رنز بنائے جب کہ باقی کھلاڑی ڈبل فگرز بھی عبور نہ کرسکیں اور ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتی چلی گئیں۔
ویسٹ انڈین بالرز شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2، ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے ایک ایک وکٹ لی۔
آج کا میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پاکستان پر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔