شام: بعض شہروں سے فوج کا انخلا

شام میں امریکہ کے سفیر نے کہا ہے کہ بظاہر اقوام متحدہ کی جانب سے جنگی بندی کے لیے متعین کردہ وقت کے قریب آنے پر شام کی افواج نے بعض علاقوں سے انخلا شروع کردیا ہے۔

سفیر رابرٹ فورڈ نے کہا کہ بعض علاقوں میں حکومت نے فوجیوں کو صرف ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا ہے جب کہ کچھ جگہوں پر توپ خانہ اب بھی رہائشی علاقوں کے قریب موجود ہے۔

شام کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی طرف سے رواں ہفتے کے اوائل میں منظور کی گئی قرار داد کے تناظر میں 10 اپریل تک تمام فوجی کارروائیاں روک دی گی۔

حکومت کی طرف سے اس وعدے پر عمل درآمد کے 48 گھنٹوں کے دوران حزب مخالف بھی اپنے ہتھیار پھینک دیں گے۔