امریکی صدر کا دورۂ مشرقِ وسطیٰ
صدر بائیڈن کے سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں السلمان محل آمد کے موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی فرماں رواں نے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا۔
جی سی سی میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ابوظہبی کے صدر محمد بن زاید النہیان نے بھی جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
سعودی عرب آنے سے قبل اسرائیل کے دورے میں صدر بائیڈن کھیلوں کے مقابلوں کی ایک تقریب میں منفرد انداز اپناتے ہوئے نظر آئے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے صدر بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں پہلی 'آئی ٹو یو ٹو' گروپ کے ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کی۔
جو بائیڈین کے مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی آبادکاریوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔
اسرائیل میں امریکہ کے صدر ہولوکاسٹ کے یادگاری مرکز پر بھی گئے۔
امریکی صدر اسرائیل سے براہ راست سعودی عرب پہنچے۔
امریکہ اور اسرائیل کے صدور نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یروشلم میں امریکی پرچم ہاتھوں میں تھامے بچوں نے صدر بائیڈن کا استقبال کیا۔