امریکہ کے ادارے ’اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن (اوپیک) کی جانب سے مقامی سفائر ونڈ پاور کمپنی کو سندھ میں جھمپیر کے علاقے میں متبادل ذرائع سے بجلی کے منصوبے کے لیے نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
اسلام آباد —
پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پچاس میگاواٹ کے منصوبے کے لیے قرضہ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
امریکہ کے ادارے ’اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن‘ (اوپیک) کی جانب سے مقامی سفائر ونڈ پاور کمپنی کو سندھ میں جھمپیر کے علاقے میں متبادل ذرائع سے بجلی کے منصوبے کے لیے نو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد سفیر اولسن نے کہا کہ آلودگی سے پاک قابل اعتماد بجلی کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ بجلی کے حصول کی پیداوار میں اضافے کے لیے یہ اعانت اس عزم کی عکاس ہے کہ امریکہ پاکستان کے معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔
اوپیک کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الزبتھ لٹل فیلڈ نے حال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
امریکہ کا ترقیاتی مالیاتی ادارہ ’اوورسیز پرائیویٹ انوسٹمنٹ کارپوریشن‘ پاکستان میں توانائی، صحت عامہ، چھوٹے سے درمیانی سطح کے کاروبار میں مالیاتی خدمات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں اعانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتہ ہی امریکی معاونت سے پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں تعمیر کیے جانے والے گومل زام ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔
گومل زام ڈیم سے حاصل ہونے والی 17.4 میگا واٹ بجلی سے شدت پسندی سے متاثرہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں 25 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔