امریکہ میں وسط مدتی انتخابات اب بہت قریب ہیں۔ رپبلکن پارٹی امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اپنی عددی اکثریت برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی اس اکثریت کو چھین کر اپنے نام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
اس وقت سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ایک جانب تو رپبلکن صدر ہیں جنکی بنیاد مستحکم ہے، ملک کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے اور بے روزگاری بھی حالیہ دور کی کم ترین سطح پر ہے۔ یوں حزب مخالف کی ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے کیا امکانات ہو سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھی قمر عباس جعفری نے یہ ہی سوال CATO انسٹیٹیوٹ کی سحر خان اور فلوریڈا یونیورسٹی میں کمیونی کیشنز کے پروفیسر عظمت رسول سے کیا۔
سحر خان کا کہنا تھا کہ کہ یہ درست ہے کہ صدر ٹرمپ بنیاد ہے اور معیشت بھی درست سمت میں جارہی ہے۔ لیکن رابرٹ ملر کی تحقیقات، امیگریشن اور دنیا میں امریکی پالیسیوں کے اندرون ملک اثرات بھی ان انتخابات کو متاثر کریں گے۔ کم و بیش ان ہی خیالات کا اظہار پروفیسر عظمت رسول نے بھی کیا۔
سماعت فرمایئے یہ رپورٹ:
Your browser doesn’t support HTML5