کولیسٹرول کم کرنے کے لیے ’جنرک‘ ادویات کا استعمال

دل کے امراض ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سب سے بڑا سبب بتائے جاتے ہیں۔ جسم میں کولیسٹرول کی زیادہ شرح سے نہ صرف شریانیں سخت ہو جاتی ہیں، بلکہ دل کے دورے یا فالج کے حملے کا امکان بڑھ جاتا ہے
دل کے دورے اور فالج کے حملے سے بچاؤ اور امریکیوں میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے، امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ان نئی ہدایات کے مطابق، دل کی بیماریوں سے دور رہنے اور فالج سے بچاؤ کے لیے ایسی متبادل ادویات استعمال کرنی چاہیئں جو جسم میں کولیسٹرول میں کمی پیدا کرتی ہیں۔


یہ ہدایات منگل کے روز طب کے حوالے سے امریکہ کی دو مستند تنظیموں ’امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘ اور ’امریکن کالج آف کارڈیالوجی‘ کی جانب سے جاری کی گئیں۔

دل کے امراض ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سب سے بڑا سبب بتائے جاتے ہیں۔ جسم میں کولیسٹرول کی زیادہ شرح سے نہ صرف شریانیں سخت ہو جاتی ہیں بلکہ دل کے دورے یا فالج کے حملے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

لاکھوں امریکی کولیسٹرول میں کمی کے لیے متبادل دوائیں استعمال کرتے ہیں جس سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سابقہ امریکی قوانین کی رُو سے محض 15٪ لوگ متبادل دوائیں استعمال کر سکتے تھے جبکہ اب نئے فارمولے کے تحت تقریباً امریکہ کی ایک تہائی آبادی کو ’جنرک‘ دوائیں استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ صحت بخش غذا اور ورزش سے دل کی بیماریوں اور فالج سے بچا جا سکتا ہے۔