حکام کو اِسی ہفتے معلوم ہوا ہے کہ عروج خان ’سائنائیڈ‘ زہر کےجان لیوا ڈوز کے باعث فوت ہوئے۔ انعام جیتنے پر، عروج نے بے ساختہ کہا تھا کہ، ’میں دس لاکھ جیت چکا ہوں‘
واشنگٹن —
امریکی حکام کاکہنا ہے کہ گذشتہ سال ایک شخص نےلاٹری میں دس لاکھ ڈالر کا بڑا انعام جیتا، لیکن قبل اِس کے کہ وہ انعام کی رقم وصول کرتا، اُنھیں زہر دیکر ہلاک کردیا گیا۔
اِس ہفتے حکام کو پتا چلا ہے کہ عروج خان ’سائنائیڈ‘ زہر کےجان لیوا ڈوز کےباعث ہلاک ہوئے تھے۔
کُک کاؤنٹی کےطبی تجزیہ کار اسٹیفن سینا نے بتایا ہے کہ عروج خان کے ایک رشتہ دار نے حکام سے استدعا کی تھی کہ اُن کی موت سے متعلق مزید چھان بین کی جائے، جس سے قبل یہ ابتدائی رپورٹ سامنے آچکی تھی کہ وہ قدرتی وجوہ کی بنا پر ہلاک ہوئے۔
عروج خان بھارت سے آکر امریکہ آباد ہوئے تھے۔
وہ 20جولائی کو فوت ہوئے، جس سے ایک ہی ماہ قبل، اُنھوں نے اِلی نوائے کی امریکی ریاست کی لاٹری کا انعام جیتا تھا۔
وہ شکاگو میں ڈرائی کلیننگ کا کاروبار کیا کرتے تھے۔ اُنھوں نے ایک سیون الیون اسٹور سے لاٹری خریدی تھی۔
انعام جیتنے پر، عروج نے بے ساختہ کہا تھا کہ، ’میں دس لاکھ جیت چکا ہوں‘۔
جیتی گئی لاٹری کو اسکریچ کرنے اور انعام جیتنے کی خوشی میں اُنھوں نے کاؤنٹر پر بیٹھے کلرک کو ’ٹُپ‘ کے طور پر100 ڈالر دیے تھے۔