امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ "ہم ان افراد کا پتا لگانے کے لیے عراقی حکام کے ساتھ پوری طرح مل کر کام کر رہے ہیں۔"
امریکہ دو روز قبل عراق کے دارالحکومت بغداد سے لاپتا ہونے والے اپنے تین کارکنوں کی تلاش میں مصروف ہے۔
عراقی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک امریکی کمپنی سے وابستہ تھے۔ لیکن ان کی شناخت یا کام کی نوعیت کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
عراق میں متعدد امریکی کمپنیاں سکیورٹی سمیت مختلف سول منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ "ہم ان افراد کا پتا لگانے کے لیے عراقی حکام کے ساتھ پوری طرح مل کر کام کر رہے ہیں۔"
حالیہ مہینوں میں عراق سے متعدد غیر ملکی اغوا ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری دہشت گردوں اور یہاں سرگرم مسلح ملیشیا قبول کر چکی ہیں۔
مغویوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو داعش کے شدت پسندوں سے لڑائی میں عراقی فورسز کی معاونت کرتے رہے ہیں۔