45 کروڑ ڈالر لاٹری 'جیک پاٹ' بدھ کو

اگر بدھ کو اس انعام کا کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا تو ہفتے کو ایک دوسری قرعہ اندازی ہو گی جب یہ انعامی رقم اور زیادہ بڑ ھ جائے گی۔

امریکہ بھر میں لوگ بدھ کو 45 کروڑ ڈالر کی پاور جیک پاٹ لاٹری کے ٹکٹ خرید رہے ہیں جس کے جیتنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

اس طرح کی لاٹری گیم کی تاریخ میں یہ چھٹا بڑا انعام ہے۔

اگر بدھ کو اس انعام کا کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا تو ہفتے کو ایک دوسری قرعہ اندازی ہو گی جب یہ انعامی رقم اور زیادہ بڑھ جائے گی۔

امریکہ میں اب تک سب سے بڑا جیک پاٹ انعام مارچ 2012 میں جیتا گیا جو کہ 65 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو ٹکٹ خریدنے والے تین افراد نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔

بدھ کو ہونے والی لاٹری کے جیتنے کا امکان 29 کروڑ 22 لاکھ میں سے ایک ہےجبکہ ایک سال کے دوران اس بات کا امکان نو لاکھ 60 ہزار میں سے ایک ہے۔

جیک پاٹ لاٹری جینتے والے 60 دن کے اندر یہ انعام حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ یا تو وہ پورا انعام نقد حاصل کرلیں یا وہ آئندہ 29 سال کے عرصے کے دوان یہ انعام قسطوں میں وصول کر سکتے ہیں۔

پاور بال گیم امریکہ کی 44 ریاستوں، وفاقی علاقے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، یو ایس ورجن آئی لینڈز اور پورٹو ریکو میں کھیلی جاتی ہے۔