سفارت خانے نے انڈونیشیا میں مقیم امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا نام محکمہٴخارجہ کے ’سمارٹ ٹریولر اِنرولمنٹ پروگرام‘ میں درج کروائیں، اور سفر سے متعلق انتباہ اور چوکنہ رہنے کے بارے میں ہدایات کے لیے محکمہٴ خارجہ کی ویب سائٹ پر نظر رکھیں
واشنگٹن —
انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائٹ پر خبر شائع کی ہے، جِس میں بتایا گیا ہے کہ سُرابایا شہر کی اُن ہوٹلوں اور بینکوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، جو کسی طور پر امریکہ سے واسطہ رکھتے ہیں۔
ہفتے کو جاری ہونے والی اِس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اِن تنصیبات میں داخل ہوتے ہوئے، وہ اپنے قرب و جوار پر نظر رکھیں اوراُنھیں سخت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں کسی ممکنہ خطرے سے متعلق کوئی واضح اطلاع نہیں دی گئی۔
سفارت خانے نے انڈونیشیا میں مقیم امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا نام محکمہٴخارجہ کے ’سمارٹ ٹریولر اِنرولمنٹ پروگرام‘ میں درج کروائیں، اور سفر سے متعلق انتباہ اور چوکنہ رہنے کے بارے میں ہدایات کے لیے محکمہٴ خارجہ کی ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔