18 ویں صدی کے بحری قزاق کی کشتی کا لنگر دریافت

18 ویں صدی کے بحری قزاق کی کشتی کا لنگر دریافت

18 ویں صدی کے بحری قزاق کی کشتی کا لنگر دریافت

ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اُنھوں نے تاریخ کے سب سے زیادہ خطرناک تصور کیے جانے والے بحری قزاق کی کشتی کا لنگر سمندر کی تہ سے نکال لیا ہے۔

تقریباً 1,300 کلوگرام وزنی لنگر کو امریکہ کی مشرقی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ساحل کے قریب پٹوں اور ’ایئر بیگز‘ کی مدد سے نکالا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لنگر بدنام زمانہ قزاق ’بلیک بیئرڈ‘ کی کشتی Queen Anne's Revenge کا ہے۔

بلیک بیئرڈ کا اصلی نام ایڈورڈ ٹیچ بتایا جاتا ہے اور اس کے زیر استعمال کشتی 1717ء میں غلاموں کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں سے چھینی گئی تھی۔ یہ کشتی 1718ء میں ڈوب گئی تھی جب کہ خود بلیک بیئرڈ پانچ ماہ بعد ایک برطانوی بحری جہاز کے عملے کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے کشتی کے ملبے کے مقام سے اڑھائی لاکھ سے زائد نوادرات بھی حاصل کیے ہیں۔