ورزش سے آنت کے کینسر کے خطرے میں کمی

ورزش سے آنت کے کینسر کے خطرے میں کمی

ایک نئی تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے اور روزانہ مناسب ورزش کرنے سے آنت کے کینسر کا خطرہ خاصی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

یہ تحقیق امریکی محققین نے کی ہے جسے ’برٹش جرنل آف کینسر‘ میں شائع کیا گیا ہے۔

محققین کے مطابق جو افراد باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں اُن کی آنت میں غیر طبعی افزائش کے نمودار ہونے کے امکانات میں 30 فیصد تک کمی ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہر روز صرف 30 منٹ تک مناسب ورزش کی جائے تو دنیا بھر میں آنت کے کینسر کے ہزاروں کیسز سے بچا جا سکتا ہے۔