معیشت میں بہتری آ رہی ہے لیکن روزگار کے وسائل میسر آنے کی رفتار سست ہے: برنانکے

معیشت میں بہتری آ رہی ہے لیکن روزگار کے وسائل میسر آنے کی رفتار سست ہے: برنانکے

مرکزی امریکی بینک کے سربراہ نے درمیانی اقتصادی افزائش کی پیش گوئی کی ہے، لیکن خبردار کیا ہے کہ کسادبازاری کے باعث ضائع ہونے والے85لاکھ روزگار کے مواقع کی بحالی میں ایک عرصہ لگ جائے گا۔

بنع برنانکے نے یہ بات بدھ کے روزکانگریس کی ایک کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی۔
اُنھوں نے کہا کہ کساد بازاری کے باعث ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے مالی وسائل گھٹتے ہوئے محصولات اور خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی صورت میں نقصان پہنچا ہے۔
اِس مسئلے کی بنا پر تعمیراتی منصوبوں کے لیے مختص کی جانے والی رقوم میں کٹوتی سےاقتصادی افزائش میں رکاوٹ آئی ہے۔
برنانکے نے یہ بھی کہا کہ گھرو ں کے مارکیٹ کے مسائل اور بینکوں کی طرف سے قرض فراہم کرنے سے انکار کے باعث اقتصادی افزائش میں کمی آئی ہے۔
خزانے کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارے میں کمی لا نے کے لیے ‘فیصلہ کُن کردار’ ادا کرنا چاہیئے، ورنہ اُسے آگے چل کر لوگوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد سے محروم ہونے کا خطرہ مول لینا پڑے گا۔