امریکہ نے چین میں رائج خاندانی منصوبہ بندی کے منصوبے کے مخالف نابینا چینی باشندے چین گوانگ چینگ کی بیجنگ میں امریکی سفارت خانہ میں پناہ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مستقبل کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو ہونے والی بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے چینگ کے بارے میں آنے والے خبروں پر تبصرہ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پہلے ہی ان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔
چینگ کے وکیل اور سرگرم نابینا کارکن کو ملک میں رائج خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی کے تحت محدود خاندان رکھنے کے لیے کی جانی والی زیادتی کو تحریری طور پر اکٹھا کرنے کے الزام میں تحویل میں لیا گیا تھا۔
چینگ اتوار سے مشرقی صوبےشین ڈونگ کے گاؤں سے لاپتہ ہیں اگرچہ حکام نے جمعرات تک ان کے لاپتہ ہونے کا نوٹس نہیں لیا تھا۔
چینگ کے ساتھی سرگرم کارکن ہیو جا نے جمعہ کو بتایا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ کہاں گئے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ چینگ سفارت خانے میں داخل ہو گئے ہیں۔
لیکن امریکی سفارت کاروں نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ چین کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ان خبروں سے لا علم ہیں۔
یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور سیکرٹری خزانہ کے بیجنگ کے دورے سے کچھ دن پہلے سامنے آیا ہے۔