امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے لازم ہے کہ وہ الجزائر اور خطے کے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو ’’مزید سنجیدگی سے وسعت‘‘ دے ۔
امریکہ کی وزیر خارجہ نے ہلری کلنٹن نے الجزائر میں یرغمالیوں کے جاری بحران پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے ان افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے الجزائر کی حکومت کو ہر ممکن اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے یہ بات جاپان کے نئے وزیر خارجہ کے ہمراہ واشنگٹن میں جمعہ کو مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں الجزائر کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے فوج کی کارروائی میں مقامی اور غیر ملکیوں سمیت کم ازکم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی حکام نے جمعہ کو رات دیر گئے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں ایک امریکی شہری فریڈرک بٹاسیو بھی شامل ہے۔
ہلری کلنٹن نے صورتحال کو ’’انتہائی مشکل اور خطرناک‘‘ قرار دیا ہے لیکن ان کے بقول سلامتی کے خدشات کے باعث وہ اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے لازم ہے کہ وہ الجزائر اور خطے کے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو ’’مزید سنجیدگی سے وسعت‘‘ دے ۔
قبل ازیں الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا تھا کہ مسلمان انتہاپسندوں کی طرف سے یرغمال بنائے گئے لگ بھگ 100 غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ 30 سے زائد اب بھی اغواکاروں کے قبضے میں ہیں۔
رواں ہفتے بدھ کو بھاری اسلحے سے لیس شدت پسندوں نے الجزائر اور لیبیا کی سرحد سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ’’سونا ٹریچ‘‘ نامی گیس فیلڈ پر حملہ کیا تھا۔ حکام نے کہنا تھا کہ تقریباً 132 غیرملکیوں کی حملہ آوروں نے یرغمال بنالیا تھا۔