یو ایس اوپن کے سیمی فائنلز میں اپ سیٹس

نیشیکوری اپنی فتح کے بعد پرجوش انداز میں

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ کی نیشیکوری سے سیمی فائنل میں شکست نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فانیل میچ میں اپ سیٹس دیکھنے میں آئے جب عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے روجر فریڈرر کو نسبتاً نئے کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


جوکووچ کو جاپانی کھلاڑی نیشیکوری نے شکست دی جب کہ کروئشیا کے مارین سیلک نے روجر فریڈرر کو ہرایا۔


دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ کی نیشیکوری سے سیمی فائنل میں شکست نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ نیشیکوری کسی بھی گرنیڈ سلیم کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے جاپانی کھلاڑی ہیں۔


اس سے قبل وہ 1933 کے بعد پہلے جاپانی کھلاڑی تھے جو کسی گرینڈ سلیم کے سیمی تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

نیشیکوری نے پہلے سیمی فائنل میچ میں جاکووچ کو 4-6، 6-1، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں کروئشیا کے کھلاڑی سیلک نے فیڈرر کو 6-3،6-4، 6-4 سے شکست دی۔

یوایس اپن کا فائنل اب کوری اور سیلک کے درمیاں پیر کو ہو گا۔