فلپائن: سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل

فلپائن: سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے فلپائن میں امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدے داروں کاکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سیلابوں سے پہنچنے والا نقصان سونامی جیسی تباہی کا منظر پیش کررہاہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی بھلائی سے متعلق ادارے کے رابطہ کار سوئی نیٹ یو نے کہاہے کہ عالمی برادری سے فنڈ کی اپیل متاثرہ جنوبی فلپائن میں ہزاروں متاثرین کو بنیادی ضرورتیں ، مثلاً پینے کا صاف پانی ، خوراک ، ہنگامی پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے کی گئی ہے۔

حکومت کا کہناہے سیلابوں کی زد میں آکر ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور جسے جیسے لاپتا افراد کی تلاش کا کام آگے بڑھ رہاہے، اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ کاگین دی اورو اور الیگان کے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ، اور جزیرہ منداناؤ کے پر ہجوم عارضی میں مقیم افراد کو خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔