عبوری صدر ٹرچینوف کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے " یوکرین کے محب وطنوں کو مارنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔"
یوکرین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے مشرقی علاقے میں اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما اور ایک دوسرے شخص کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو "انسداد دہشت گردی" کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ حکم منگل کو دورے پر آئے ہوئے امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کی دارالحکومت کیئف سے روانگی کے چند گھنٹوں بعد دیا گیا۔ انھوں نے ماسکو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوکرین میں روسی نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر دے۔
فورسز کو کارروائی کا حکم دینے سے پیشر ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں کہ مشرقی شہر سلوویانسک میں یوکرین کی فضائیہ کا ایک جہاز آتشزدگی کا شکار ہو گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے روسی بولنے والے اکثریتی علاقوں میں علیحدگی پسندوں سے یوکرین کے مذاکرات کی کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔ گزشتہ جمعرات کو جنیوا میں امریکہ، روس، یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان مشرقی علاقے میں کشیدگی کم کرنے کے ایک معاہدے کے بعد یوکرین کی فورسز نے اپنی کارروائی روک دی تھی۔
مسٹر ٹرچینوف کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے " یوکرین کے محب وطنوں کو مارنا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔" ان کے بقول "انھوں نے جنیوا میں کیے گئے فیصلوں کا عملی طور پر مذاق اڑایا ہے۔"
روس نواز مسلح افراد یوکرین سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک ریفرنڈم کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کرائمیا کا روس کے ساتھ الحاق ہو گیا تھا۔