دونوں غیرملکیوں کے اغوا کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تاہم اغوا کاروں کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
واشنگٹن —
افغانستان میں نامعلوم افراد نے دو غیر ملکیوں کو اغوا کرلیا ہے جن میں سے ایک امریکی جب کہ دوسرا کینیڈین شہری ہے۔
افغانستان کے صوبے وردک کے گورنر عبدالمجید خان نے 'وائس آف امریکہ' کی افغان سروس کو بتایا ہے کہ دونوں غیرملکیوں کے اغوا کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تاہم اغوا کاروں کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
گورنر وردک کے بقول واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور حکام سیکیورٹی ذرائع سے مزید معلومات ملنے کے منتظر ہیں۔
وردک پولیس کے ایک ترجمان نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا ہے کہ جائے واردات کا حتمی تعین نہیں کیا ہوسکا ہے اور نہ ہی یہ پتا چلا ہے کہ مغوی اغوا کے وقت کیا کر رہے تھے۔
تاہم جمعے کو سامنے آنے والی ایک مقامی میڈیا رپورٹ میں وردک کے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں غیر ملکی کابل سے صوبہ غزنی جانے والی ایک ہائی وے پر سفر کر رہے تھے جب نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔