ترکی کی طرف سے یہ بمباری اُس واقعے کے بعد کی گئی جس میں اتوار ہی کو شام کے شمالی سرحدی علاقے سے ترکی کے شہر کیلس پر راکٹ داغے گئے۔
ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں اُس کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے 63 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوج کے ایک بیان کے مطابق یہ کارروائی اتوار کو ترکی کے جنوبی علاقے اینجرلک کے ہوائی اڈے سے اُڑائے گئے ڈرون اور توپ خانے کی مدد سے گئی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق، اس کارروائی میں کئی راکٹ داغے گئے۔
ترکی کی طرف سے یہ بمباری اُس واقعے کے بعد کی گئی جس میں اتوار ہی کو شام کے شمالی سرحدی علاقے سے ترکی کے شہر کیلس پر راکٹ داغے گئے۔
ایک الگ واقعے میں اتوار کو شام کی سرحد کے قریب ترکی کے علاقے غازی انتپ میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس پر اس حملے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن اس سے قبل داعش ترکی کے دیگر علاقوں میں ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔