ٹویٹر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات ٹویٹر پر ریکارڈ قائم کیا جب امریکی ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے ان کا خطاب تاریخ میں سب سے زیادہ ٹویٹ کیا گیا۔
ٹویٹر کے ترجمان نِک پسیلیو کے مطابق منگل کی رات 30 لاکھ لوگوں نے ٹرمپ کی تقریر کے بارے میں ٹویٹ کیے جس سے صدر اوباما کے 2015 سٹیٹ آف دا یونین خطاب کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جسے 26 لاکھ لوگوں نے ٹویٹ کیا تھا۔
ٹویٹر کا آغاز 2006 میں کیا گیا تھا ، جو امریکہ کی صدارتی سیاست میں ایک نیا رجحان تھا۔
اس خطاب کا سب سے زیادہ ٹویٹ ہونے والا جملہ صدر ٹرمپ کا وہ جملہ تھا جو انہوں نے کانگرس سے صدر اوباما کے صحتِ عامہ کے قانون کو “ منسوخ اور تبدیل” کرنے کے لیے کہا، جبکہ دوسرے نمبر پر ایک امریکی نیوی سیل ویلیم رائن کی بیوہ سے کہے ہوئے الفاظ تھے جو یمن میں ایک حملے کے دوران مارا گیا تھا ۔
صدر ٹرمپ کے جس ٹویٹ کو سب سے زیادہ ری ٹویٹ کیا گیا وہ مشترکہ منزل کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کے بارے میں تھا۔