انتخابات قریب، ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے تند و تیز بیانات

Your browser doesn’t support HTML5

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے اندر اس کے دشمن موجود ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان پر ان کے مخالفین کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹ اور ری پبلکن – دونوں ہی امیدواروں کے بیانات میں تلخی آتی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس طرح کے بیانات خود امیدواروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ مزید جانیے ویرونیکا بیلدیرس اگلیسئس کی اس رپورٹ میں۔