امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا پیر کو عدالت میں دوبارہ آنے والے ہیں کیوں کہ خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی ٹیم نے دو جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں مقدمے کی سماعت کی تجویز پیش کی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی ان چار شہروں میں سے ایک ہے جہاں ٹرمپ کو آئندہ برس مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہےکہ استغاثہ سے موصول ہونے والی ایک کروڑ 15لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے وقت درکار ہے۔
انہوں نے اپریل 2026 میں مقدمے کی سماعت کی تجویز دی ہے جو صدارتی انتخابات کے لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد کی تاریخ ہے۔
متوقع طور پر امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکن پیر کی اسٹیٹس کانفرنس کے دوران ٹرائل کی عارضی تاریخ طے کریں گی۔
ایجنڈے میں ایک اور ممکنہ موضوع عوامی طور پر اس کیس کےشواہد پر بحث کرنے سے ٹرمپ کو روکنے کے بارے میں اضافی گفتگو ہو سکتی ہے۔
SEE ALSO: جارجیا: صدارتی انتخاب کے نتائج الٹانے کی سازش کا مقدمہ، دو لاکھ ڈالر میں ٹرمپ کی ضمانتچٹکن نے رواں ماہ کے شروع میں ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ وہ مقدمے کی سالمیت کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں وہ کریں گی۔
انہوں نے متنبہ کیا تھا کہ کارروائی کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات ، گواہوں کو ڈرانے دھمکانے سے باز رکھنے یا جیوری پول کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے انہیں مقدمہ کی مزید تیزی سے سماعت کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔
الیکشن سب ورژن کا وفاقی مقدمہ ٹرمپ کے خلاف چار کرمنل کیسز میں سے ایک ہے۔
اسمتھ کی ٹیم ایک الگ وفاقی مقدمہ لے کر آئی ہے جس میں ان پر فلوریڈا کی اپنی پراپرٹی پر خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور انہیں واپس دینے سے انکار کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
SEE ALSO: ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی سماعت اگلے سال کے انتخابات کے بعد کی جائے: وکلائے دفاعاس کیس میں فی الحال آئندہ برس 20 مئی کی تاریخ مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر ہے۔ٹرمپ کو نیویارک اور جارجیا میں ریاستی مقدمات کا بھی سامنا ہے۔
مین ہٹن کے استغاثہ نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2016 میں اپنے انتخاب کے امکانات کو بڑھانے کے لیے ایک پورن اسٹار کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادئیگی کی تھی تاکہ انہیں ایک سابق صدر کے ساتھ تعلق کے دعوے کے بارے میں خاموش رکھا جا سکے۔
فلٹن کاؤنٹی، جارجیا میں استغاثہ نے اس ریاست کے 2020 کے انتخابات کو تبدیل کرنے کی کوشش میں، ٹرمپ اور 18دیگر ملزمان پر دھوکہ دہی کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔
اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے معلومات لی گئی ہیں۔