نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 78 رنز ولیمسن نے بنائے جبکہ لیتھم نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 13 رنز اسکور کئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سے منزو 22 اور ٹیلر 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈنے ورلڈ کپ کرکٹ کے 13ویں میچ میں افغانستان کو 7 وکٹس سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 173رنز کا ہدف دیا تھا جو نیوزی لینڈ نے33 ویں اوور میں صرف 3 وکٹس کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 78 رنز ولیمسن نے بنائے جبکہ لیتھم نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 13 رنز اسکور کئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سے منزو 22 اور ٹیلر48 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان اپنی اننگز میں 41 اعشاریہ ایک بال پر 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، جس کے سبب نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لئے نہایت آسان ہدف ملا ہے۔

نیوزی لینڈ کو کم رنز کا ہدف ملنے کا سبب بیٹسمین کا اسکور نہ کر سکنا ہے۔ صرف ایک کھلاڑی حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز بنائے، جبکہ باقی کھلاڑیوں کا اسکور بہت کم رہا۔ دو کھلاڑی تو صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے حصول میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپننگ بلے باز گپٹل کو آفتاب عالم نے بغیر کسی اسکور کے آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا ایک بھی رن نہیں بنا تھا۔

نیوزی لینڈ ابھی 8 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکا تھا کہ اسے زبردست نقصان اٹھاناپڑا۔ منزو 22 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ راس ٹیلر نے لی۔

ٹیلر اور ولیم سن نے وکٹس پر بریک لگایا اور اسکور کو رفتہ رفتہ بڑھاتے چلے گئے یہاں تک کہ اسکور 100 رنز سے اوپر ہوگیا۔

مگر 26 ویں اوورز میں تیسری وکٹ گری جو راس ٹیلر کی تھی ۔ وہ 48 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغانستان کے اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور نورلی زدران نے کی۔

دونوں نے 10 اوورز تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور 66رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

نیشام اس جوڑی کو 11 ویں اوور میں توڑنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے حضرت اللہ زازئی کو 34 رنز پر آؤٹ کردیا۔

زدران شاید حضرت اللہ زازئی سے دوری برداشت نہ کر سکے اور خود بھی فرگوسن کی بال پر 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسی دوران افغانستان کو ایک اور نقصان اس وقت پہنچا جب رحمت شاہ نیشام کی بال پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

نیشام نے یہیں پر بس نہیں کی اور 70 کے اسکور پر گلبدین نائب کو بھی اس وقت آؤٹ کر دیا جب ان کا اسکور صرف 4 رنز تھا۔

ان کے بعد حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بیٹنگ کی مگر ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز ہوا ہی تھا کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ رک گیا۔

ابھی اسکور 84سے 99ہوا ہی تھا کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی اور میچ کو ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا۔

میچ کا آغاز ہوا تو اسی دوران محمد نبی نیشام کی بال پر صرف چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نجیب اللہ زدران بھی محض 4 ہی رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نجیب بھی نیشام کا ہی نشانہ بنے۔

اس وقت تک نیشام پانچ وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اگلی جوڑی اکرام علی خیل اور راشد خان کی تھی۔ راشد بغیر کوئی رن بنائے فرگوسن کا شکار بنے تو اکرام کو گرینڈہوم نے نہیں چھوڑا اور دو رنز پر ہی انہیں آؤٹ کر دیا۔

نویں وکٹ کے طور پر آفتاب عالم 14رنز بنا کر فرگوسن کی بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حامد حسن آخری کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اترے جو ناٹ آؤٹ رہے۔

لیکن اس دوران فرگوسن نے نشانہ تاک کر بالنگ کی اور حشمت اللہ شاہدی کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن دلچسپ موڑ پر ہے۔ نیوزی لینڈ سب پہلے اور افغانستان سب سے آخر میں ہے۔ افغانستان کے کھاتے میں کوئی پوائنٹ نہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے چار پوائنٹس ہیں۔