تھر پارکر: جہاں علم کی پیاس تو ہے مگر اسکول جانا آسان نہیں

Your browser doesn’t support HTML5

آج دنیا بھر میں تعلیم کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہم آپ کے لیے سندھ کے علاقے تھرپارکر سے کچھ ایسی بچیوں کی کہانی لائے ہیں جن میں علم کی جستجو تو ہے لیکن اس کا حصول ان کے لیے آسان نہیں۔ اسکول قریب نہ ہونے کی وجہ سے اکثر والدین بچیوں کو اسکول نہیں بھیجتے اور کچھ لڑکیاں کئی جتن کرنے کے بعد کئی کلو میٹر دور اسکول پہنچتی ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔