نوواک جوکووچ نے یہ ٹائٹل سربیا میں آنے والے شدید ترین سیلاب کے متاثرین کے نام منسوب کیا۔
اتوار کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں مردوں اور خواتین کے روم ماسٹرز کے فائنل کھیلے گئے جس میں نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔
مردوں کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال کو شکست دے کر ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا۔
یہ ٹائٹل انھوں نے سربیا میں آنے والے نصف صدی کے شدید ترین سیلاب کے متاثرین کے نام منسوب کیا۔
انھوں نے اپنے ریکٹ سے کورٹ میں دل کی تصویر بنائی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو کہا کہ "یہ دل تمھارے لیے ہے میری دلی ہمدردی ملک کے ساتھ ہے جو اس وقت قدرتی آفات کا شکار ہے۔"
جوکووچ نے تیسری مرتبہ روم ماسٹرز ٹرافی جیتی ہے البتہ کلے کورٹ پر یہ سیزن میں ان کی پہلی فتح ہے۔
دوسری طرف خواتین کے مقابلے میں عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے روم ماسٹرز کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔ اس بار فائنل میں انھوں نے اٹلی کی سارا ایرانی کو شکست دی۔