تنزانیہ: کشتی ڈوبنے سے ایک سو سے افراد زائد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

تنزانیہ: کشتی ڈوبنے سے ایک سو سے افراد زائد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

تنزانیہ میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک کشتی ڈوبنے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس کشتی پر لگ بھگ 600 مسافر سوار تھے اور یہ ہفتے کی صبح یہ زنزیبار اور جزائر پیمبا کے درمیان بھنور میں گھرنے کے بعد ڈوب گئی۔

امدادی کارراوئیاں جاری ہیں تاہم کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اب تک 250 لوگوں کو بچا لیا گیا اور مزید لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔