تاجکستان میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کم ازکم 24 افراد ہلاک

تاجکستان نے گزشتہ ہفتے کے ان ہلاکت خیز سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے بعد جن میں کم ازکم 24ا فراد ہلاک ہوئے ، بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے ۔

پیر کی رات ایک ہنگامی اجلاس میں ، تاجک صدر ایمومالی رحمان نے ملک کی وزارت خارجہ کو عطیہ دینے والے ملکوں اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے ایک اپیل کرنےکا حکم دیا ۔

سیلابی ریلوں کے نتیجے میں گرنے والے مٹی کی تودوں کے باعث تاجک دارا لحکومت ، دو شنبہ سے لگ بھگ 220 کلومیٹر پر واقع گاؤں کلیاب اور اس کے ارد گرد گھر، اسکول اور سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔ متعدد لوگوں کے بارے میں خبر ملی ہےکہ وہ لاپتہ ہیں۔

اس پہاڑی ملک میں ہر سال ، موسم بہار میں جب برف پگھلتی ہے تو مٹی کے تودے گرنے سے نقصانات ہوتے ہیں۔