شام کے دارالحکومت میں شدید لڑائی

(فائل فوٹو)

سرگرم کارکنوں کے مطابق خودکش حملوں کو ہدف شہر میں فوجی انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک مرکز تھا جس میں 12 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
شام میں سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ بدھ کو دارالحکومت دمشق کے مختلف اضلاع میں باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی ہے۔

مرکزی شہر تدمر (پلمرا) میں دو خود کش کار بم دھماکے ہوئے۔ سرگرم کارکنوں کے مطابق خودکش حملوں کو ہدف شہر میں فوجی انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک مرکز تھا جس میں 12 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جب کہ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دھماکے رہائشی علاقوں میں ہوئے جن میں متعدد افراد مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق مارچ 2011 سے شام میں جاری لڑائی کے باعث اب تک ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔