’سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس’ نے جمعرات کو اس توقع کا اظہار کیا کہ قطر اور فلسطینی اتھارٹی کی ثالثی میں طے ہونے والے ایک پیچیدہ سمجھوتے کےایک حصے کے طور پر، کم از کم 67 مزید قیدی رہا ہوں گے
واشنگٹن —
سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایک سمجھوتے کے تحت، لبنان میں اغوا ہونے والے ترکی کے دو پائلٹ اور شامی باغیوں کی طرف سے اغوا کیے جانے والے نو شیعہ لبنانی افراد کی رہائی کے بدلے شام نے 61خواتین قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
برطانیہ میں قائم ’سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس’ نے جمعرات کو بتایا کہ توقع کی جارہی ہے کہ قطر اور فلسطین اتھارٹی کی ثالثی میں طےہونے والے ایک پیچیدہ سمجھوتے کےایک حصے کے طور پر, کم از کم 67مزید قیدی رہا ہوں گے۔
بیروت میں لبنان کے ایک شیعہ گروپ نے ’ترکش ایرلائنز‘ کے مغوی دو پائلٹ، جن کا ملک باغیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، اگست میں ایک سمجھوتا طے کیا جس میں پائلٹوں کی رہائی کے بدلے لبنان کے نو شہریوں کی رہائی سے نتھی کیا گیا۔
شامی اہل کاروں نے فوری طور پر اِس سمجھوتے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اس سے قبل شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے تلفی کے پروگرام پر نگاہ رکھنے والے مشن نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ حکومت جمعرات کے دِن ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کے مجوزہ منصوبے کی ابتدائی تفصیل مشن کے حوالے کردے گی۔
تاہم، ابھی یہ واضح نہیں آیا یہ تفصیل مشن کے حوالے کی گئی ہے۔