شام پر پابندیوں سے متعلق مغربی ممالک کی حمایت یافتہ قرارداد پر روس اور چین کی جانب سے ویٹو کے بعد، یہ اجلاس، نیویارک میں ہورہاہے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان شام میں تعینات اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے جمعے کو اجلاس کررہے ہیں۔
نیویارک میں یہ اجلاس شام پر پابندیوں سے متعلق مغربی ممالک کی حمایت یافتہ قرارداد پر روس اور چین کی جانب سے ویٹو کے بعد ہورہاہے۔
شام میں تعینات اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کا مینڈٹ جمعے کو نصف شب ختم ہورہاہے اور اس اجلاس کا مقصد ان کے قیام میں مزید توسیع کی اجازت دیناہے۔
شام پر پابندیوں سے متعلق قرارداد پر روس اور چین نے تیسری بار اپنے ویٹو کا حق استعمال کیا ہے۔مغربی ممالک کی قرارداد میں کہاگیا تھا کہ اگر شام کے حکام تشدد ختم نہیں کرتے تو ان کے خلاف پابندیاں لگادی جائیں۔
اس سے قبل شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاتھا کہ بدھ کے روز ملکی سیکیورٹی کے سربراہ دمشق میں ایک بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
لندن میں قائم شام میں انسانی حقوق کی صورت پر نظر رکھنے والی تنظیم نے کہاہے کہ جمعرات کو شام کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
تنظیم کا کہناہے کہ 16 ماہ قبل صدربشارالاسد کے خلاف احتجاج شروع کے بعد سے یہ کسی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔