آخری ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا کے دو وکٹوں پر 193 رنز

اس سے قبل انگلینڈ نے 233 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی لیکن میلان جلد ہی 66 رنز کی اننگز کھیل کر اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ہیں۔ عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کا اسکور برابر کرنے کے لیےآسٹریلیا کو مزید 153 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ روٹ 83 اور میلان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر مہمان ٹیم کے 346 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا۔ صرف ایک رن پر بین کرافٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بین کرافٹ کے بعد عثمان خواجہ بیٹنگ کے لیے آئے اور وارنر کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتِ حال سے نکالا۔ لیکن وارنر 56 رنز کی اننگز کھیل کر عثمان خواجہ کا ساتھ چھوڑ گئے۔

عثمان خواجہ اور کپتان اسمتھ نے تیسری وکٹ کے لیے 107 رنز کی لمبی شراکت قائم کی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے اسکور 193 رنز تک پہنچادیا۔

اس دوران اسمتھ ٹیسٹ کی 111 اننگز میں 6000 رنز مکمل کرکے کم ترین اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سر گیری سوبرز یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں جبکہ سر ڈان بریڈ نے 68 اننگز کھیل کر چھ ہزار رنز بنائے تھے۔

جمعے کو ٹیسٹ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنالیے تھے۔ عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے 233 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی لیکن میلان جلد ہی 66 رنز کی اننگز کھیل کر اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

معین علی نے 30 رنز بنائے جبکہ کورن اور براڈ نے بالترتیب 39 اور 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اس طرح انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 346 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کی طرف سے کومنز نے 4، اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے دو، دو جبکہ لایون نے ایک وکٹ حاصل کی۔