پولیس ذرائع کے مطابق، ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ سنندا نے خودکشی کی ہے
نئی دہلی —
کانگریس کے رکنِ پارلیمان اور مرکزی وزیر ششی تھرور کے ایک پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے تنازع کے بعد، تھرور کی اہلیہ، سنندا پُشکر نئی دہلی میں ایک فایئو اسٹار ہوٹل میں جمعے کی شب مردہ پائی گئیں۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، پولیس نے لاش برآمد کرکے ہوٹل کے کمرے کو سیل کردیا ہے۔
ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ سنندا نے خودکشی کی ہے۔
باون سالہ سنندا نے 2010ء میں ششی تھرور سے شادی کی تھی۔ وہ ایک روز قبل سے ہی ہوٹل میں رہ رہی تھیں۔
دہلی کے پولیس کمشنر کے مطابق، اُن کے کمرے سے نہ تو خودکشی کے بارے میں کوئی تحریر برآمد ہوئی ہے، نہی اُن کے جسم پر بیرونی چوٹ کا نشان ہے۔ لاش بستر پر پائی گئی ہے۔
سنندا کی موت کی اطلاع پولیس کو خود تھرور نے دی۔
دو روز قبل، سنندا نے ایک پاکستانی خاتون صحافی مہر تارڑ اور ششی تھرور کے مابین ناجائز رشتے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
اُنھوں نے ایک اخبار سے بات چیت میں یہ الزام بھی لگایا تھا کہ مہر تارڑ اُنکے شوہر کا پیچھا کرتی رہی ہیں۔
اُنھوں نے ششی تھرور سے طلاق لینے کی بات بھی کر رہی تھیں۔
سنندا نے مذکورہ الزام تھرور کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بعض مشتبہ پیغامات کی روشنی میں عائد کیا تھا۔ بعد میں، تھرور نے کہا کہ اُن کا اکاؤنٹ ہیک کر دیا گیا تھا۔
جمعرات کی شام کو دونوں کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ وہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے پریشان تو ہیں، لیکن وہ ازدواجی زندگی پر خوش ہیں۔
ادھر، پاکستانی خاتون صحافی نے سنندا کے اِن الزامات کو ’غلط و بے بنیاد‘ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُنھیں اس سے صدمہ پہنچا ہے۔