161 غیر ملکیوں کو سری لنکا چھوڑنے کا حکم

(فائل فوٹو)

سری لنکا نے 161 غیر ملکی سیاحوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جنھوں نے حکام کے بقول ویزا قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام کی تبلیغ شروع کر رکھی تھی۔

امیگریشن کنٹرولر چولاناندہ پیریرا کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے روپ میں ملک میں داخل ہونے والے ان افراد کا تعلق ’تبلیغ جماعت‘ سے ہے، جس کی بنیاد بھارت میں رکھی گئی تھی، اور وہ سری لنکا کے مختلف حصوں میں اسلام کی تبلیغ میں مصروف تھے۔

ملک بدر کیے گئے افراد کا تعلق بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور بعض عرب ملکوں سے بتایا گیا ہے۔

سری لنکا کی دو کروڑ آبادی میں تقریباً 7 فیصد مسلمان ہیں، اور 74 فیصد سنہالیز ہیں جو بدمت کو مانتے ہیں۔ باقی 18 فیصد تامل ہیں جن کی اکثریت ہندو یا پھر عیسائی ہے۔