سری لنکا: سمندری طوفان سے سات ہلاک، ہزاروں بے گھر

حکام نے بتایا کہ اس طوفان سے کم از کم سات ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ لگ بھگ چار ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
سری لنکا میں سمندری طوفان کے باعث کم ازکم سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کا باعث بننے والا ماہاسن نامی یہ طوفان، رواں ہفتے کے اواخر میں متوقع طور پر بنگلہ دیش اور برما سے ٹکرائے گا۔

سری لنکا میں حکام نے بتایا کہ اس طوفان سے کم از کم سات ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ لگ بھگ چار ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اسی طوفان سے بچنے کے لیے رواں ہفتے ہزاروں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا تھا جب ان کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے تھے۔