سری لنکا میں جمعہ کے روز مشرقی علاقے باٹیکالووا میں ایک تھانے کے باہر بارود سے بھرے ایک ٹرک میں حادثاتی طور پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ بارودی مواد حفاظتی اقدامات کے تحت تھانے میں قائم ایک ڈپو میں رکھا گیا تھا۔
یہ بارود دارالحکومت کولمبو سے تقریباً ساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر ”Karadiyanaru“ کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے ایک منصوبے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس سڑک کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور چینی کمپنی کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔