ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔
اسپین کے شمال مغرب میں جمعہ کو ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، جس سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔
پرتگال جانے والی اس ریل گاڑی پر لگ بھگ 60 افراد سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بوگی پٹڑی سے مکمل طور پر اتر گئی جب کہ دیگر دو بوگیاں جزوی طور پر پٹڑی سے ہٹ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہنچ کر مسافروں کو وہاں سے نکالنا شروع کر دیا۔
2013ء میں اسپین کی تاریخ میں ایک انتہائی مہلک حادثہ پیش آیا تھا جب ایک ’ہائی اسپیڈ ٹرین‘ پٹڑی سے اتر گئی تھی، اس حادثے میں 80 افراد ہلاک اور لگ بھگ 170 زخمی ہو گئے تھے۔
اس حادثے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ریل گاڑی کا ڈرائیور موڑ سے قبل بروقت بریک کا استعمال نہیں کر سکا تھا۔