اسپین اور فرانس میں انسانی اسمگلنگ کا گروہ گرفتار

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ہزاروں ڈالر وصول کرکے چینی شہریوں کو جعلی شناخت اور کاغذات کے ذریعے امریکہ اور دیگر بہت سے یورپی ممالک بھیجا کرتے تھے۔
ہسپانوی اور فرانسیسی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے ایک گروہ کے 75 سرکردہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہسپانوی وزارت ِ خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان سے میں 51 افراد سپین جبکہ باقی 24 فرانس سے جون کے مہینے میں گرفتار کیے گئے۔ تمام ملزمان کا تعلق ایشیاء سے بتایا جاتا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ہزاروں ڈالر وصول کرکے چینی شہریوں کو جعلی شناخت اور کاغذات کے ذریعے امریکہ اور دیگر بہت سے یورپی ممالک بھیجا کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں دو برس کی تفتیش کے بعد عمل میں لانا ممکن ہو سکیں۔