جنوبی افریقہ کے 315رنز کے جواب میں پاکستان نے 36 اعشاریہ دو اوورز میں مجموعی طور پر190 رنز بنائے
واشنگٹن —
مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی بالترتیب 38 اور 34کی شاندار بیٹنگ کے باوجود، جنوبی افریقہ اتوار کے روز بلوم فاؤنٹین میں پاکستان کے خلاف کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جیت گیا۔
پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر، جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقہ کے 315رنز کے جواب میں پاکستان نے 36 اعشاریہ دو اوورز میں کُل 190رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کولن اسمتھ، ہاشم آملہ اور گریم سمتھ نے بہترین کھیل پیش کیا۔
ڈی ویلیئرزنے 65رنز بنائے جب کہ کولن انگرام نے سنچری اسکور کی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ درحقیت، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کی بہترین کارکردگی کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی۔
سعید اجمل نے دو جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل، جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کوجیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔
پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے اتوار کو بلوئم فونٹیئن میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے انگرام نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان اے بی ڈولیئرز نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے دو جب کہ جنید خان اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
1992ء سے اب تک پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے 57 ون ڈے میچوں میں 38 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 18 میں پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا اور ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔
پاکستان کے اس حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں اسے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا لیکن دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں اسے ایک، صفر سے برتری حاصل رہی۔