پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ تحریکِ انصاف کے حامی جہاں اس فیصلے پر خوش ہیں تو وہیں بعض حلقے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر #ImranKhan اور #اٹک_جیل_پہنچو ٹاپ ٹرینڈ رہے۔
عمران خان کی سزا معطلی پر سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا 'گڈ ٹو سی یو' اور 'وشنگ یو گڈ لک' کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔
لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا "گُڈ ٹو سی یو" اور "وشنگ یو گڈ لک" کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 29, 2023
تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اپنے ردِعمل میں عدالتی فیصلے کو پاکستان میں نظامِ انصاف کے لیے سنہری دن قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب اگر عمران خان کو رہا کرنے کے بجائے کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا تو یہ بدنیتی ہو گی۔
We are fortunate to be witnessing the re-scripting of Pakistan’s political & legal history. After suspension of @ImranKhanPTI sentence in the Toshakhana case, his arrest in any other fake & fraudulent case will be ill-intentioned & mala fide. Justice must prevail - and justice…
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) August 29, 2023
جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ حمد اللہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا عمران خان کی سزا معطلی بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟
کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟سیاسی مخالفین کو این ار او کا طعنہ دینےوالا عمران خان تھوڑا سا اپنی اہلیہ کی طرف نظرڈال کر بھی دیکھےاب بشری بی بی کس کےلیے دوست اسلامی ملک سے این ار او مانگ رہی ہیںگزشتہ روز ایک تحقیقاتی صحافی کی خبر نے+
— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) August 29, 2023
سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نے 'ایکس' پر لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تلاشی سے بہت بھاگے ہیں۔ لیکن ان کی چوریاں سب کے سامنے ہیں۔
چئیرمن پی-ٹی-آئی تلاشی سے بہت بھاگے ہیں لیکن اُنکی چوریاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) August 29, 2023
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ کیا اب پی ٹی آئی کے وکلا جسٹس عامر فاروق سے معافی مانگیں گے؟
Will the PTI lawyers say sorry to Justice Amir Farooq now? https://t.co/dprPGvRvFh
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 29, 2023
سینئر صحافی سلیم صافی نے لکھا کہ پی ٹی آئی والے اس جج کے فیصلے پر جشن منا رہے ہیں جنہیں وہ جانب دار قرار دے چکے ہیں۔
پی ٹی آئی اس جج کے فیصلے پر جشن منارہی ہے جنہیں جابندار قرار دے کر ان کے خلاف درخواستیں دی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی کردارکشی کی مہم چلائی تھی۔ https://t.co/5GKgfXMcfk
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 29, 2023
خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اُن کے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں عمران خان کے کیسز سے الگ کرنے کے مطالبات کرتے رہے ہیں۔
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے 'ایکس' پر لکھا کہ قیدی نمبر 804 کو رہا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
آسان لفظوں میں بتاؤں تو جیسےتوشہ خانہ کیس بنا،جیسےکیس چلا،جیسےفیصلہ آیا،جیسےسپریم کورٹ نےفیصلے کو اڑا کر رکھ دیااور جیسےہائیکورٹ نےفیصلےمیں غلطی مانی تو آج فیصلہ بریت کا آناچاہئیےتھا نہ کہ سزامعطلی کا،مزید آسان لفظوں میں،سزا معطلی کی بجائےبری کر کےنااہلی ختم کر دینی چاہئیےتھی۔۔
— Irshad Bhatti (@IrshadBhatti336) August 29, 2023
اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح توشہ خانہ کیس چلایا گیا جس طرح سپریم کورٹ نے کیس اُڑا کر رکھ دیا تو اُصولی طور پر فیصلہ بریت کا آنا چاہیے تھا۔