متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کی دوبارہ جماعت میں شمولیت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صحافی اور عام صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
جمعرات کو ہونے والی پریس کانفرنس پر لندن سے جماعت کے بانی الطاف حسین کا سوشل میڈیا پر آنے والے بیان میں کہنا تھا کہ آج انہیں دکھ ہوا۔ کل خدا نہ کرے ان کی اولاد جوان ہو کر اپنے باپ کے ساتھ وہی سلوک نہ کرے جو یہ اپنے روحانی اور نظریاتی باپ کے ساتھ کررہے ہیں۔
لندن سے صحافی مرتضیٰ شاہ کی ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی حلفِ وفاداری قرآن پر نہیں لے گا۔ کیوں کہ بعد میں جب لوگ بدل جاتے ہیں تو اس سے بڑا دکھ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں پہلے مصطفی کمال نے علیحدہ جماعت پاک سرزمین پارٹی کے نام سے قائم کرکے نہ صرف ایم کیو ایم سے راستے الگ کرلیے تھے بلکہ بانیٔ ایم کیو ایم پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔
اسی طرح اگست 2016 میں الطاف حسین کی متنازع تقریر کے بعد اس وقت پارٹی کے کنونیر فارق ستار نے ان کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
Altaf Hussain’s reaction to MQM groups coming together … pic.twitter.com/N3QjMqwUuj
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 12, 2023
’صفر جمع صفر ‘
ایم کیو ایم میں فاروق ستار کی شمولیت اور پاک سرزمین پارٹی کے انضمام پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی کے سارے صفر مل کر سمجھتے ہیں کہ وہ 100ہوجائیں گے۔
اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بنیادی اصول پتا ہی نہیں کہ صفر جتنے مرضی جمع کرلیں نتیجہ صفر ہی ہوگا۔
کراچی کے سارے صفر مل کر سمجھتے ہیں وہ سو ہو جائیں گے ان کو یہ بنیادی آصول ہی پتا نہیں کہ صفر میں جتنے مرضی صفر جمع کر کیں نتیجہ صفر ہی ہو گا https://t.co/pEAZYD4c4w
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023
پریس کانفرنس پر صحافی مبشر زیدی نے بھی "صفر جمع صفر برابر صفر" لکھ کر تبصرہ کیا۔
0+0=0 https://t.co/m9Dw4caLBc
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) January 12, 2023
تجزیہ کار ضیغم خان نے پریس کانفرنس کی تصویر پر تبصرہ کیا"بھائی لوگ خوشی کے موقعے پر اتنے اداس کیوں ہیں؟"
بھائی لوگ خوشی کے موقع پر اتنے اداس کیوں ہیں؟ pic.twitter.com/W3dXjHJCMq
— Zaigham Khan (@zaighamkhan) January 12, 2023
پریس کانفرنس کےد وران فاروق ستار نے متعدد بار ایم کیو ایم میں اپنی اور مصطفیٰ کمال کی شمولیت کو ’ری برینڈڈ ایم کیو ایم‘ سے تعبیر کیا۔ اس پر صحافی ضرار کھوڑو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ نئی ایم کیو ایم نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
Doubtful that the newish mqm rapprochement will yield results abhi.
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) January 12, 2023
ایک اور صحافی وجاہت ایس خان نے پریس کانفرنس کی تصویر اس تبصرے کے ساتھ شیئر کی اور تبصرہ کیا : "بھائی لوگ پھر بھائی بھائی بن گئے ہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ وہ آخری مرتبہ مصطفیٰ کمال سے ملے تھے تو انہوں نے ان سب لوگوں پر ’را‘ سے تعلق کا الزام عائد کیا تھا۔ ان کے بقول، یہ شرم اور منافقت کی بات ہے۔ کراچی اس سے بہتر کا مستحق تھا۔
Bhai Log are Bhai Bhai again. Major MQM factions — Farooq Sattar, PSP —reunited under Bahadurabad.Last I met him, Mustafa Kamal was calling the rest of these chaps RAW agents, accusing them of treason. What a shame. What hypocrisy. Karachi deserves better. pic.twitter.com/M4tiU94v8g
— Wajahat S. Khan (@WajSKhan) January 12, 2023
ٹوئٹر صارف جنید رضا زیدی نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بارے میں لکھا: "اچھا لگا بہت اچھا لگا۔ خوف کا بت ٹوٹنا چاہیے امید ہے جلد وہ سب ہوگا جو دیوانوں کا خواب ہے۔"
اچھا لگا بہت اچھا لگا ۔ خوف کا بت ٹوٹنا چاہیئے امید ہے جلد وہ سب بھی ہوگا جو دیوانوں کا خواب ہے pic.twitter.com/pwWvKy2qck
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) January 12, 2023
’امیدِ بہار رکھ‘
فرحان دانش نے سیاسی صورت حال پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:" متحدہ کے ساتھ رابطہ استوار رکھ، پیوسہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔"
متحدہ کے ساتھ رابطہ استوار رکھپیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ#OneMQM #MQM @KamalPSP
— فرحان دانش (@MFDpk) January 12, 2023
صحافی فیض اللہ خان نے کراچی میں ہونے والی اس سیاسی پیش رفت پر تبصرہ کیا کہ مصطفی کمال کی صورت میں ایم کیو ایم کو میئر کا چہرہ مل گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کی تنظیمی طاقت ایم کیو ایم کے لیے فائدہ مند رہے گی۔ فاروق ستار بھی اچھی نمائندگی کر یں گے مگر الطاف حسین کی اپیل بائیکاٹ۔
مصطفی کمال و ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی ہوگئی اختلافات پیچھے رہ گئے مصطفی کمال کی صورت میں ایم کیو ایم کو مئیر کا چہرہ مل گیا ہے پی ایس پی کی تنظیمی طاقت ایم کیو ایم کیلئے فائدہ مند رہے گے فاروق ستار بھی اچھی نمائندگی کریں گے،مگر الطاف حسین کی اپیل بائیکاٹ
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) January 12, 2023
ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے بارے میں ایک صارف ملیحہ منظور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اس لیے نشانہ بنایا جارہا ہے کہ وہ واحد جماعت ہے جو کارکردگی کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔
Been saying this for weeks now that MQM is being put together to target PPP in Karachi. Mustafa Kamal’s tirade against Zardari sb and @BBhuttoZardari proves that. PPP is targeted because of being the only party that has entered the LG electoral field with performance record.
— Maleeha Manzoor (@MaleehaManzoor) January 12, 2023
’کچھ لوگ کیا شریف ہوئے۔۔۔‘
پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے رہنماؤں کےبعض فقروں پر بھی صارفین تبصرے اور انہیں ری شیئر کررہے ہیں۔
خاص طور پر مصطفی کمال کے اس جملے کو : ’’ذرا سا لوگ اس شہر میں شریف کیا ہوئے کہ پورا شہر ہی بدمعاش ہوگیا۔‘‘ کئی صارفین نے دل چسپ ردعمل کےساتھ شیئر کیا۔
Sir! pic.twitter.com/k9CjhT0QXp
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) January 12, 2023
اس کے علاوہ پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کرکٹر سرفراز احمد سے متعلق تبصرے پر ارفع فیروز خان نے یہ تبصرہ کیا کہ ان کا یہ کہنا ہے کہ سرفراز کی واپسی سے پاکستانی کرکٹ کی عزت بحال ہوئی ہے، یہ نیکسٹ لیول کی کمپین لگتی ہے۔
MQM leader Farooq Sattar claims the comeback of Sarfaraz Ahmed is actually revival of the respect of Pakistan Cricket! 🤦🤦 This seems to be a next level campaign now!😅 #PAKvNZ
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) January 12, 2023
ٹوئٹر پر وسیم عباسی نے فاروق ستار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’سرفراز دھوکہ نہیں دیتا اس نے دھوکہ کھایا ہے: فاروق ستار
مطلب محمد رضوان اب ٹیم میں نہیں ہو گا؟‘‘
سرفراز دھوکہ نہیں دیتا اس نے دھوکہ کھایا ہے: فاروق ستار مطلب محمد رضوان اب ٹیم میں نہیں ہو گا؟؟
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) January 12, 2023