پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں احاطۂ عدالت سے گرفتاری آج پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی خبر رہی۔
قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور کئی مقامات پر مظاہرین فوجی چھاؤنیوں اور دیگر تنصیبات میں بھی داخل ہو گئے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ٹوئٹر پر اس سے متعلق کئی ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔ ان میں #نکلو_خان_کی_زندگی_بچاؤ، #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن، #پاکستان_بند_کر_دو جیسے ٹرینڈ چل رہے ہیں۔اس کے علاوہ رینجرز، جی ایچ کیو بھی ٹرینڈ کررہے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے لاہور کے مال روڈ پر فوجیوں کے قافلے پر پتھراؤ کیا ہے۔#VOAUrdu #ImranKhan #Lahore pic.twitter.com/t2ZtWQIIn7
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
وائس آف امریکہ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اسی طرح کراچی، پشاور اور دیگر شہروں سے بھی مظاہروں ، توڑ پھوڑ اور جلاؤں گھیراؤ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ کور کمانڈر ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں اور عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاء الرحمان۔#ImranKhan pic.twitter.com/2Ce1AUh1rs
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
بین الاقوامی بریکنگ
عمران خان کی گرفتاری کی خبر کو عالمی میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر نمایاں کوریج دی گئی ہے۔
Former Pakistan PM Imran Khan arrested by paramilitary officers outside court in Islamabad, his party says https://t.co/9Ti0LRXEuV
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) May 9, 2023
وائس آف امریکہ سمیت کئی عالمی نشریاتی اداروں نے عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کو کوریج دی ہے۔
Pakistan’s main opposition leader and former prime minister Imran Khan was arrested roday, authorities said, raising the stakes of the ongoing political crisis in the country and the possibility of more violent clashes between his supporters and police. https://t.co/6m5iS3XdOu
— The Washington Post (@washingtonpost) May 9, 2023
’یہ گرفتاری پیغام ہے‘
عمران خان کی گرفتاری پر صحافی شاہزیب خانزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج ایک اور سابق وزیراعظم اور مقبول لیڈر گرفتار ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ایسی گرفتاریاں کیسز کو میرٹ پر ثابت کرنے کے لیے نہیں بلکہ پیغام پہنچانے کے لیے ہوتی ہیں۔
افسوس کی بات ہے کہ آج ایک اور سابق وزیراعظم اور مقبول لیڈر گرفتار ہوا ہے۔۔ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ایسی گرفتاریاں کیسز کو میرٹ پر ثابت کرنے کیلئے نہیں بلکہ پیغام پہنچانے کیلئے ہوتی ہیں۔ کیس اور گرفتاری پر نیوز میں تجزیہ pic.twitter.com/UExn873WdZ
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) May 9, 2023
سابق سینیٹر اور وکیل مصطنی نواز کھوکھر نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے سیاسی بحران میں مزید تلخیاں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ 75 برسوں سے سیاست میں یہی بدقسمتی جاری ہے جس میں آج یہ گرفتار تو کل وہ۔ ان کے بقول تمام پارٹیاں ایک ہی قوت کی اسیر ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کی گرفتاری سیاسی بحران میں مزید تلخیاں پیدا کرے گی۔ ۷۵ سالوں سے پاکستان کی سیاست کا فرما بد قسمتی سے ایک ہی ہے۔ آج یہ گرفتار تو کل وہ- تمام معاشرہ اور تمام پارٹیاں ایک ہی قوت کے اسیر ہیں۔
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) May 9, 2023
صحافی حامد میر نے سندھ ہائی کورٹ کے احاطے سے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری کی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ اس وقت کون وزیرِ اعظم تھا؟ رینجرز وفاقی حکومت کے ماتحت ہے اور اس کا حکم اسلام آباد سے جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنی تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
Once upon a time Rangers arrested PPP leader @sharjeelinam from the premises of Sindh High Court. Who was the Prime Miniater at that time? Rangers come under Federal Government and order was issued from Islamabad. We don’t learn lessons from our own history. pic.twitter.com/UgXN56OozW
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 9, 2023
سندھی اور اردو کی ادیب نور الہدی شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا:’کیا کریں۔ اکثر صحیح کو غلط کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ، غلط کو صحیح۔
کیاکریں‼️اکثرصحیح کوغلط کہنےپرمجبور ہوجاتےہیںغلط کوصحیحوجہ کچھ اورنہیں75برس میں نہ قبلےکارخ متعین ہوانہ کعبہنہ نظام ہےنہ سچ جھوٹ کی پرکھسچ کےتلےسےبدبودارجھوٹ نکل آتاہےجھوٹ تلےسےمردہ حالت میں سچظلم اورانصاف ایک گھاٹ سےپانی پیتےہیںسچ پوچھوتواب احتجاج کرنےکودل نہیں چاہتا
— Noor ul Huda Shah نورالھديٰ شاھ (@NoorulHudaShah) May 9, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور انصاف ایک گھاٹ سے پانی پیتے ہیں۔ سچ پوچھو تو اب احتجاج کرنے کا دل نہیں چاہتا۔
صحافی ضرار کھوڑو نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے سب کچھ جل کر راکھ ہوجائے قومی انتخابات منعقد کرائے جائیں۔
Hold national elections before you burn down whatever is left of this country. And there%27s not much left except a deep sense of absolute despair. But here ego and interests are FAR above love for the country.
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) May 9, 2023
’جب آپ اقتدار میں نہیں ہوتے تو جیل جاتے ہیں‘
عمران خان کی گرفتاری پر بین الاقوامی ادارے اور صحافی بھی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی نے عمران خان کی گرفتاری پر اپنے ٹوئٹ میں تبصرہ کیا ہے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد عمران خان پر 100 سے زیادہ مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
ان کے بقول اس سب کا مقصد انہیں الیکشن سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے انتقامی سیاسی کا ریموٹ کنٹرول پاکستانی فوج کے پاس ہے اور اگر اس کا موازنہ بھارت کے متنقم مزاج نیتاؤں سے کیا جائے تو یہ بہتر لگتے ہیں۔
Breaking: Imran Khan arrested. Since his ouster from power last year, more than a 100 cases have been filed against him: sole purpose seems to be to prevent him from contesting elections later this year. Pakistan’s history of vindictive politics with the army holding the remote…
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) May 9, 2023
راجدیپ نے لکھا کہ نواز شریف نے ایک بار انہیں بتایا تھا کہ بھارت میں جب کوئی نیتا الیکشن ہارتا ہے تو خاموشی سے اقتدار چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن پاکستان میں یا تو آپ گرفتار ہوتے ہیں یا جلا وطن۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج سیاست میں مداخلت کے الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔
’اب قانون حرکت کرے گا‘
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا۔ فرمائشی گرفتاریاں ہوتی تھیں۔
اقتدار میں IK نے نیب نیب بہت کھیلا۔فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ھوتی تھی۔ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لئے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن کئیں۔ انشااللہ اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 9, 2023
انہوں نے کہا کہ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کے لیے اذیتیں دی جاتیں تھیں۔ بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔ نیب عدالتیں آلہ کار بن گئیں۔اب صرف قانون حرکت کرے گا۔ قانون کسی کے تابع نہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کو عدالت کی حدود سے اغوا کیا گیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وکلا اور عالم لوگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Former PM Imran Khan has been abducted from Court premises, scores of lawyers and general people have been tortured, Imran Khan has been whisked away by unknown people to an unknown location, CJ Islamabad HIgh Court has ordered Secy interior and IG police to appear within 15 min…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2023
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر تشدد کی تردید کی ہے اور عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔