نفسیاتی معائنہ کرنے والی ’موبائل ایپلی کیشن‘

ناروے کے سائنسدان ایک ایسی موبائل فون ایپلی کیشن بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو لیبارٹری میں دماغ کے نفسیاتی معائنے کے ٹیسٹ ہی کی طرح کام کرتی ہے۔
یوں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں ہر چیز کے لیے موبائل ایپلی کیشن بن گئی ہے۔ اب آپ مالیاتی معاملات سے لے کر گیمز تک ان ایپلی کیشنز کی مدد سے کھیل سکتے ہیں۔ لیکن شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ اب ان موبائل ایپلی کیشنز پر نفسیاتی ٹیسٹ لینا بھی ممکن ہو گیا ہے۔


ناروے کے سائنسدان ایک ایسی موبائل فون ایپلی کیشن بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو لیبارٹری میں دماغ کے نفسیاتی معائنے کے ٹیسٹ ہی کی طرح کام کرتی ہے۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں صارف بیک وقت دو لفظ سنتا ہے اور بتاتا ہے کہ کونسا لفظ اسے واضح اور صاف سنائی دیا۔ اس ایپلی کیشن کو تیار کرنے والی ٹیم کے ایک رکن جوزف بلیس کہتے ہیں کہ، ’’اس ٹیسٹ سے یہ سامنے آتا ہے کہ انسانی ذہن کا کونسا حصہ زیادہ متحرک ہے؟‘‘

اب تک ایک ہزار سے زائد لوگ اس نئی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

جوزف بلیس کا دعویٰ ہے کہ، ’’اس ایپلی کیشن کے ٹیسٹس اتنے ہی قابل ِ بھروسہ ہیں جتنا کہ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔‘‘